لاہور،اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

14 جون ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔شیخوپورہ، گوجرانوالا، جہلم، حافظ آباد، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،جھٹکے دوپہر 1بجکر 6منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5عشاریہ 6ریکارڈ کی گئی، مرکز مقبوضہ کشمیر میں تھا۔ زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔