حضرت اما م علی رضا بادشاہی نظام کیخلاف اور اتحاد امت کے داعی تھے، شرکاء کانفرنس

14 جون ، 2023

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) مرکزی امام حسین کونسل اور دائرہ کے مشترکہ اہتمام سے شہادت حضرت اما م علی رضا کانفرنس پنجاب آرٹس کونسل میں ہوئی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت اما م علی رضا بادشاہی نظام کے خلاف اور انسانوں کے آئینی و جمہوری حقوق کے علمبردار تھے۔علیحا جوہری نے کہا کہ حضرت اما م علی رضا اتحاد امت کے داعی تھے۔ ایم اقبال کوکب ایڈوکیٹ نے کہا کہ خطے کے اولیا ئے کرام نے اما م پاک سے فیض پایا ۔ احسان کبریا، علامہ ایاز ظہیر ہاشمی،نعیم اکرم قریشی، علامہ شکیل اختر،سبطین رضا لودہی، وقار احمد،علامہ سلیم حیدر، جہانزیب جمال چشتی،اخلاق زیدی، رفعت انجم،محمد رفیق مغل، رضا کاظمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔