اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی)کو چھ ہفتوں میں جائیدادوں کے تنازع سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت کی، وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیئے کہ 10سال گزر گئے متاثرین عدالتوں میں ہی پھنسے ہوئے ہیں، عدالت دس سال میں بھی کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ 10 سال کے مقابلے میں آج پراپرٹی کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہوں گی، جن کے کروڑوں پھنسے ہوئے ہیں وہ بھی پاکستانی شہری ہیں، پیسوں کے معاملے پر عدالت عدم اطمینان کا شکار رہتی ہے، افسری کرنے کے بجائے انہیں بتائیں کہ حالات بدل گئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ امید ہے ای او بی آئی دیانت داری کے ساتھ فیصلہ کرے گا، جن کے پیسے واپس کرنے ہیں واپس کریں ورنہ پراپرٹی ان کے حوالے کی جائیں، مسئلے کا حل ای او بی آئی کو نکالنا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے سماعت اگست تک ملتوی کردی۔
کراچیفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے فوج کو...
سری نگر مقبوضۃ جموں وکشمیرکے سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقبوضہ جموں و...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ججز...
لاہورباٹا پور کے علاقہ جلو موڑ کے قریب دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازع پرفائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں...
باراچنارپاراچنار میں پیٹرول اور ڈیزل کا بحران شدیدہوگیاجس کے بعد 1200 روپے لیٹر تک فروخت ہونے لگا،لوگ ایک جگہ...
اسلام آباد فروری 2024 میں منعقدہ عام انتخابات کے تنازعات کو حل کرنے کے لیے بنائے گئے ٹربیونلز نے امیدواروں کی...
اسلام آباد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہو گیا ، یہ...