مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کا سرچ آپریشن مزید 2 نوجوان شہید کردیئے،3 گرفتار

14 جون ، 2023

سرینگر (اے پی پی،کےپی آئی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 2 اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے ڈوبنارمژھل میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ایک ٹویٹ میںبھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوانوںکو ڈوبنار مژھل میں بھارتی فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران قتل کیاگیا ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔جبکہ بھارتی پولیس نے 3کشمیریوں پر جدوجہد آزادی اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے ان پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔