جے یو آئی مرکزی شوریٰ نےحافظ حسین احمد کی جماعت میں واپسی کی منظوری دیدی

14 جون ، 2023

اوکاڑہ ( نمائندہ جنگ)جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ نے حافظ حسین احمد کہ جماعت میں باقاعدہ واپسی اور اہم زمہ داریاں دینے کی منظوری دے دی،ذمہ دار زرائع نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے سابق سینٹر حافظ حسین احمد کو جماعتی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرتے ہوئے ان کی رکنیت کے حوالے سے بھی سخت فیصلے کئے گئے تاہم حافظ حسین احمد خود کو جے یو آئی کا مرکزی رہنما کہتے رہے