اقوام متحدہ سربراہ کا مصنوعی ذہانت کے نگران ادارے کے قیام کا اعلان

14 جون ، 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی طرز پر مصنوعی ذہانت کے نگران ادارےکے قیام کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ میرامصنوعی ذہانت سے متعلق ایک اعلی سطحی مشاورتی ادارہ بنانے کا ارادہ ہے تاکہ ہم مختلف قسم کے اقدامات پر سنجیدگی سے کام کر سکیں جن پر مستقبل میں عمل درآمد کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی طرز پر مصنوعی ذہانت کی ایک نگران ایجنسی قائم کی جانی چاہیئے۔