اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سنگین سیاسی پولورائزیشن کے لمحات میں اسلام آباد میں پلڈاٹ نے حکومت اپوزیشن ( پی ٹی آئی ) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ٹیبل پر جمع کر کے سیاسی ٹمپریچر کو قدرے کم کرنے میں مدد کی ،ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گو مگو کی کیفیت نے ابہام پیدا کر رکھا تھا ، وزیر اعظم بار بار یقین دلاتے رہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے ،لیکن دو اتحادی لیڈروں کے بیانات نے لوگوں میں شکوک پید اکئے اور پھر ایسا تاثر ابھرنے لگا کہ حکومت انتخابات مقررہ 8 اکتوبر کی ڈیٹ پر قائم نہیں ، اور اسمبلی کی میعاد میں ایک سال اضافے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور ہور ہا ہے، حقیقت احوال بھی کچھ ایسی ہی تھی کہ اسمبلی کی میعادبڑھانے کیلئے بعض اتحادی وزیر اعظم اور لندن سے رابطے بڑھا رہے ہیں ، اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ایسی اطلاعات تھیں کہ حکومت قومی اسمبلی کی معیاد میں اضافے کی قرار داد کی تیاری میں ہے ، اس حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی تاہم ایوان صدر اس تجویز پر عملدرآمد کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا ، قانونی ماہرین کی رائے تھی کہ اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے سے قبل حکومت کو ملک میں لا اینڈ آرڈر یا اقتصادی مشکلات کے حوالے سے ایمر جنسی ڈکلیئر کرنا پڑے گی او رایمر جنسی ڈیکلریشن صدر کی منظوری کےبغیر جاری نہیں ہو سکتا ،منگل کو پلڈاٹ کے سیمینار میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بریکنگ نیوز دی کہ اگست میں آئینی میعادمکمل ہونے پر قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی اور نگران حکومت آجائے گی ، الیکشن اکتوبر میں ہوں گے ،لا منسٹر نے یہ وضاحت بھی کرد ی کہ ملک میں ایمر جنسی والی صورت حال نہیں اسلئے قومی اسمبلی کی مدت میں توسیع والا معاملہ ٹھپ ہو گیا اور قانونی حلقوں میں ایک موضوع زیر بحث ہے کہ کیا انتخابات کی ڈیٹ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے ؟ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اختیارات میں تجاوز کیا، انتخابات کی ڈیٹ مقرر کر نا سپریم کورٹ کا نہیں الیکشن کمیشن کاکام ہے۔
کامونکی، جڑانوالہ کامونکی میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی،جبکہ جڑانوالہ میں دکاندار مردہ پایاگیا۔گزشتہ روز...
لاہورقائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑسے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد نے ملاقات...
کراچی پاکستان نے شام پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے شامی خودمختاری اور بین الاقوامی...
سیالکوٹ سانحہ سوات میں 20دن بعد ملنے والے عبد اللہ کی لاش کو سپرد خاک کردیا گیا، بریکوٹ غالیگےکے مقام پر...
لاہور اوورسیز انوسٹرز چیمبر نے ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع...
لاہور وائلڈلائف رینجرز راولپنڈی ریجن نے معصوم جنگلی پرندوں کی نیٹنگ میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کیخلاف درخواستوں پر قانونی نکات پر...
اسلام آباد خیبر پختونخواہ میںسینٹ کی 11 مخصوص نشستوں پر الیکشن میں محض 2 روز کا فاصلہ ہے، حکومت اپوزیشن میں...