جدہ میں منشیات کی تشہیر کے الزام میں پاکستانی گرفتار

14 جون ، 2023

جدہ(این این آئی )سعودی عرب کے شہر جدہ میں انسداد منشیات پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر نشہ آور میتھیمفیٹامائن (شبو)کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔جدہ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنری میں پاکستانی شہریت رکھنے والے شخص کو نشہ آور میتھیمفیٹامائن(شبو) کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا۔