پشاور ہائیکورٹ : علی وزیر کی 45 روزہ راہداری ضمانت منظور

14 جون ، 2023

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کی 45 روزہ راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازانور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل اور ایف آئی آرز کواشمنٹ کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔