نائیجریا،بوکو حرام کے خلاف فضائی کارروائی 100سے زائد دہشت گرد ہلاک

14 جون ، 2023

نائیجر(آئی این پی)نا ئیجریا کی ریاست بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف فضائی کارروائی میں 100سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے،قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فوج نے بورنو ریاست میں مانٹ منڈارا پر بوکو حرام کے ارکان کے اجلاس کے دوران فضائی حملہ کیا،آپریشن میں 100سے زائد دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی ہو کر فرار ہوگئے ۔