اسلام آباد(فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم "اپنا" کی جانب سے ترکی زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے350,000 ڈالر کا عطیہ، واشنگٹن ڈی سی ترکی میں تباہ کن زلزلے سے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ نے زلزلہ متاثرین کیلئے350,000 ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کے ہمراہ ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ کے وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں ترکی کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور "اپنا" کی جانب سے دیے گئے عطیے کا چیک ترک سفیر کو پیش کیا۔مسعود خان نے اس موقع پر کہا کہ جب زلزلہ ترکی میں آیا تھا تو اس نے براہ راست پاکستان کو نشانہ بنایا تھا کیونکہ ترکی ہمارا دوسرا گھر اور غیر ملکی مادر وطن ہے۔مسعود خان نے کہا کہ "اپنا" نے ترکی کے بھائیوں اور بہنوں کے درد کو محسوس کیا اور ترک قیادت کی کال پر لبیک کہتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر 350,000 ڈالر سے زیادہ جمع کیے۔اس موقع پر ترکی کے سفیر حسن مرجان نے سفیر پاکستان مسعود خان اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جذبات اور عطیات سے ان کی ترکی اور اس کے عوام کے ساتھ وابستگی کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔صدر اپنا ڈاکٹر ارشد ریحان نے کہا کہ جب ترکی کے لوگوں پر تباہی ہوئی تو امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی نے اس تکلیف کو محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنا نے آفت زدہ لوگوں کو ہر ممکن طبی امداد کی پیشکش کی۔ دریںا ثنا مسعود خان نے ’’اپنا‘‘ کے نمائندوں اور عہدیداروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو جو مختلف شعبہ زندگی میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں یہاں ان کی صلاحیتوں اور خدمات کے حوالے سے ہر سطح پر عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے خاص طور پر میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد اس ضمن میں سرفہرست ہیں۔ تنظیم کے نمائندوں نے نےملاقات کے دوران ان خبروں کے حوالے سے تشویش اور خدشات کا اظہار کیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں سے اس حوالے سے تفتیش کی جاسکتی ہے کہ کیا بیرون ملک قیام کے دوران وہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سرگرمیوں میں ملوث تو نہیں رہے اور بالخصوص 9 مئی کے سانحے کے حوالے سے ان کا یا ان کے عزیز و اقارب کا کوئی کردار تو نہیں ۔ تنظیم کے نمائندوں نے پاکستان سے آنے والی بعض خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایسی خبریں امریکہ میں پاکستان کی کمیونٹی اور پاکستان میں ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کیلئے تشویش اور پریشانی کا باعث بن رہی ہیں۔
اسلام آباد گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے پاکستان کے ساتھ روس کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم 28مئی والے ہیں اور یہ گیدڑ 9مئی والے ہیں،...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے کہا کہ معیشت سے متعلق اچھی خبریں آرہی ہیں لیکن...
کراچی بلوم برگ پر پاکستان سے متعلق شائع ہونے والے ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے قرض ادائیگیوں کا...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹر...
دبئی دبئی میں آن لائن دھوکے باز گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو گاڑیاں کا خریدار بن کر جعلی چیک دیا کرتا تھا اور...
دبئی افغان نوجوان امریکا میں دہشتگردی کے جرم میں مجرم قرار ، امریکا میں قانونی طور پر رہائشی 18سالہ افغان شہری...
اسلام آبادخواتین کے جائیداد کے حقوق کے مؤثر نفاذ اور فوری انصاف کی ایک قابلِ ذکر مثال میں، وفاقی محتسب...