ٹاسک فورس برائے صحت کی ازسرنو تشکیل، ڈاکٹر سید علی فرحان چیئرمین مقرر

14 جون ، 2023

کراچی (سید محمد عسکری) وفاقی وزارت صحت نے وفاقی وزیر کی تکنیکی معاونت اورصحت کے معاملات اور عالمی صحت کی حفاظت کے لئے ٹاسک فورس کی ازسرنو تشکیل کردی ہے جس میں 14 ارکان کا تقرر کیا گیا ہے اور لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری اینڈ دارالصحت اسپتال کراچی کے چیف ایگزیکٹو/وائس چیئرمین ڈاکٹر سید علی فرحان کو فورس کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے جبکہ اراکین میں ڈاکٹر ایس محمد علی اے صادق، (نمائندہ پنجاب) ڈاکٹر تاج بلوچ، (نمائندہ بلوچستان) ڈاکٹر محمود اورنگزیب، (نمائندہ کے پی کے) ڈاکٹر سید ملازم حسین بخاری، (نمائندہ اے جے کے، ڈاکٹر شیر حافظ (نمائندہ جی بی) پروفیسر رضوان تاج، (نمائندہ آئی سی ٹی)، عائشہ رضا فاروق، ڈاکٹر رانا محمد صفدر، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر طاہر مختار سید، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی، ڈاکٹر سید اسرار حسین اور ارشد محمود ملک شامل ہیں۔