اقوام متحدہ کی ٹیم افسران کی ڈیپیوٹیشن پر امن فورس میں بھرتی کیلئے پاکستان آئے گی

14 جون ، 2023

کراچی (اسد ابن حسن) اقوام متحدہ کے زیر انتظام پولیس پیس کیپنگ فورس (بین الاقوامی امن قائم کرنے والی فورس) میں 250 پولیس اور ایف آئی اے کے افسران کی ڈیپیوٹیشن پر بھرتی کے لئے ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مجموعی بھرتیوں میں 198 مرد اور 52 خواتین شامل ہونگی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ٹیم ہر تین برس بعد منتخب ملکوں سے ڈیپوٹیشن پر بھرتیاں کرتی ہے۔ منتخب افسران کو دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں تعینات کیا جاتا ہے۔