جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کو الگ الگ چیلنجز کا سامنا،خرم دستگیر

14 جون ، 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کو الگ الگ چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت طویل مدتی حکمت عملی وضع کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان انرجی سیکٹر لینڈ سکیپ: چیلنجز اینڈ مواقع پر بین الاقوامی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.