چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ نہ بولیں تو انکے پیٹ میں مروڑاٹھتے ہیں، عامر میر

14 جون ، 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیرنے ڈی جی پی آرمیں نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصدچیئرمین پی ٹی آئی کے ایک تازہ جھوٹ کوبے نقاب کرناہے ۔عامرمیر نے کہاکہ موصوف نےایک ٹویٹ کے ذریعے یہ دعوی کیاہے کہ ان کی ہمشیرہ کے ڈرائیوراور باورچی رحیم کواٹھاکرقیدکیاگیاہے اور جب وہ واپس لوٹاہے تو وہ وینٹی لیٹرپرہے ، چیئرمین پی ٹی آئی جب تک جھوٹ نہ بولیں ان کے پیٹ میں مروڑاٹھتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ انکی ہمشیرہ کا ڈرائیوراور باورچی رحیم کبھی بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتارنہیں ہوا اورنہ ہی وہ کبھی مطلوب تھا۔ یہ شخص 18مئی سے سروسزہسپتال لاہورمیں زیرعلاج ہے۔اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزمیرے ساتھ بیٹھے ہیں۔