نیب جیسا ادارہ ہو گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا،شاہد خاقان

14 جون ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چار سال سے عدالت آ رہا ہوں ، ابھی تک کیس چلا ہی نہیں ، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں تو نیب کو معافی مانگنی چاہئے ، نیب جیسا ادارہ ہو گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا ، حکومت نیب کو ہی ختم کر دے۔ وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکررہے تھے،انہوں نے مزیدکہا میرے خلاف الزام لگایا تھا ، کیس چلائیں ، اگر میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے تو نیب کو معافی مانگنی چاہئے ،شاہد خاقان عباسی نے رہنمائوں کے کیس نیب سے ختم ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ آپ میڈیا میں خبریں چلائیں ناں۔