ارشد شریف قتل ، وجہ معلوم کرناضروریرپورٹ کیوں شائع ہوئی؟سپریم کورٹ

14 جون ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ اس قتل کی وجہ معلوم کرنا ضروری ہے۔ منگل کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ شائع ہونے پر سوال اٹھایا اور ریمارکس دئیے کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کیوں شائع ہوئی؟ اس سے متعلق احتیاط کیوں نہیں برتی گئی؟ دیکھنا ہے ارشد شریف کینیا کیوں گئے؟ اس گاڑی کا بھی جائزہ لینا ضروری ہے جس میں قتل ہوا۔