کرا چی(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سمندری طوفان کی پیش نظر عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ طوفانی بارش کے دوران سفر سے گریز کیا جائے، تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہی قدرتی آفت کے ممکنہ نقصان سے بچنے کا راستہ ہے۔اپنے ایک بیان بلاول بھٹو نے کہا کہ سمندری طوفان بائپر جوائےسے کراچی، ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے ساحلی علاقوں کو خطرہ ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان امدادی سرگرمیوں میں انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ پاکستان کے ہر کونے اور ہر پاکستانی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔