شادمان حملہ کیس،محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

14 جون ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نےتھانہ شادمان حملہ نذر آتش کرنے کے کیس میں سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو چالان داخل کرانے کا حکم دیا۔