سعودی عرب 10 لاکھ سے زیادہ فلپائنی ورکرزکو بھرتی کر سکتا ہے، فلپائنمتحدہ عرب امارات، قطر اور عمان بھی اضافی بھرتیوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں،محکمہ تارکین وطن

14 جون ، 2023

کراچی(نیوز ڈیسک)فلپائن کی حکومت کے مطابق، سعودی عرب 10 لاکھ سے زیادہ فلپائنی ورکر زکو بھرتی کر سکتا ہے اور متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان بھی اضافی بھرتیوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔فلپائن کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیاحت، مہمان نوازی اور تعمیراتی شعبوں میں وسیع پیمانے پر بھرتی ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلپائن کے محکمہ تارکین وطن کارکنوں (DMW) نے اعلان کیا ہے کہ وہ متعدد ممالک کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے کے عمل میں ہے جو فلپائن کے صحت کی دیکھ بھال اور ہنر مند کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ڈی ایم ڈبلیو کی انڈر سیکرٹری برائے پالیسی اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن پی وائی کونان نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان اور قطر نے فلپائنی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔