لاہور،فیصل آباد،شورکوٹ،ساہیوال، میاں چنوں(کرائم رپورٹر سے، نمائندگان جنگ،نامہ نگار ان)7خودکشیاں، فیصل آباد میں ماں نے بیٹی کو زہر کھلاکر خود بھی نگل لیا۔ لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں نوجوان لڑکی نے زہر کھاکر، شورکوٹ میں ڈاکٹر نے ٹرین کے آگے آکر جبکہ ساہیوال میں نامعلوم نوجوان نے نہر میں کود کر، میاں چنوں میں نشے کے عادی نے پھندا لیکر، جبکہ میاں چنوں میں ہی گھریلو رنجش پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکرزندگیاں ختم کرلیں۔ پہلے واقعہ میں فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ پینسرہ میں 35 سالہ بیوہ خاتون صبا غفور نے بھائی تنویر سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر پہلے اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو زہریلی گولیاں کھلائیں ، پھر خود بھی نگل لیں ، دونوں ماں بیٹی ہسپتال میں دم توڑ گئیں ۔میاں چنوں کے نواحی گاؤں 95 پندرہ ایل میں 35 سالہ شخص کی درخت سے لٹکی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے کی شناخت قمر عباس ولد محمد گاما قوم کھوکھر سکنہ 97 پندرہ ایل کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مرنے والا شخص نشہ کا عادی تھا ،ایک اور واقعہ میں میاں چنوں کے ہی نواحی چک نمبر 128پندرہ ایل میں گھریلو رنجش پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔شورکوٹ میں سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ ڈاکٹر صفدر عباس جنجوعہ کی لیہ ریلوے لائن کے قریب ٹرین سے کچلی ہوئی لاش برآمدہوئی، پولیس تحقیقات کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی کہ یہ خودکشی ہے یا قتل، متوفی کی جیب سے تحریر ملی ہے کہ میں خود کشی کر رہا ہوں۔ساہیوال میں شریف کالونی کے قریب نامعلوم نوجوان نے نہر ایل بی ڈی سی میں کود کرخودکشی کرلی۔ تاحال لاش نہیں ملی اور نہ ہی اس کے ورثاء کے بارے کوئی علم ہوا ہے۔
لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جب سے عمر ان کا منہ بند ہے ہر شعبہ ترقی کررہا ہے، کل تک جو کہتا...
لاہور رحیم یار خان میں 4 شہریوں کو قتل کرنیوالے2ڈاکوئوں کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ پنجاب پولیس...
کراچیموسمی خرابی، انتظامی مسائل 7 پروازیں منسوخ، ایک متبادل منتقل، 70 میں تاخیر ، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں...
گوانگ چوپاکستان چائنہ پلاسٹک انڈسٹری بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس گوانگچو میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو...
اسلام آبادکراچی کے قریب پپری میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک مال بردار راہداری پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط، ڈی پی...
اسلام آباداسلام آباد ٹریفک پولیس کانسٹیبل زبیر شاہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر I-9 میں نامعلوم موٹر سائیکل...
اسلام آ باد سی ڈی اے انتظامیہ نے ادارے میں گڈ گورننس کے فروغ اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے سی ڈی اے میں ممبر...
لاہورعام پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو کہہ دیتے الیکشن ہار گئے تو حالات کچھ اور...