وزیر اعظم آج آئی جے پرنسپل روڈ اور سیونتھ ایونیو فلائی اوور کا افتتاح کرینگے

14 جون ، 2023

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج صبح اسلام آباد راولپنڈی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقاریب میں شرکت کرینگے۔وزیرِ اعظم سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونو اوور ہیڈ برج کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم آئی جے پی روڈ کی ارسر نو تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔اسکے بعد وزیرِ اعظم الیونتھ ایونیو کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیرِ اعظم کو ان منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائیگی اور وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کرینگے۔