چیئر مین این ایچ اے کے چارج میں توسیعہارون الرفیق ایڈیشنل سیکرٹری کا بینہ ڈویژن تعینات

14 جون ، 2023

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری مواصلات ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا کو تفویض کردہ چئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اضافی چارج میں مزید توسیع کی گئی ہے۔ 3 ماہ کیلئے دی گئی توسیع 29 اپریل 2023 سے شمار ہو گی۔ دریں اثناء پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن محمد ہارون الرفیق کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔