جعلی شوہر ،جعلی گواہ اور نکاح رجسٹرار کو 7،7سال قید

14 جون ، 2023

لاہور ( نیوز رپورٹر ) سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے جعلی شوہر ،جعلی گواہ اور نکاح رجسٹرار کو سات سات سال قید اور ایک ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ،عدالت نے جرمانہ کی عدم ادائیگی پر قید کی مدت تین ماہ بڑھانے کا حکم دیا، ملزمان نے نیلم بی بی کا جعلی نکاح نامہ تیار کیا تھا جبکہ ملزمان 10 سال پرانے مقدمے میں ضمانت پر تھے، ملزمان کیخلاف چونیاں قصور میں 2014 میں مقدمہ درج ہوا تھا ، عدالت نے تین شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ۔