فیصل آباد:بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

14 جون ، 2023

فیصل آباد(نمائندہ جنگ)ستیانہ کے چک نمبر 77 گ ب اڈہ کے قریب بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 7 مسافر زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بس پاکپتن سے براستہ فیصل آباد اسلام آباد جارہی تھی کہ 77 اڈہ کے قریب مبینہ طور پر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بس آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور ملکھانوالہ کا انور ، مرضی پورہ کا مشتاق، بس کنڈیکٹر طارق ، تاندلیانوالہ کا زبیر صدیق ، مرضی پورہ کا یاسین طبی امداد ملنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سعید ، عبداللہ اور خاتون عاقبہ سمیت 7 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو عملے نے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا ۔