پی سی بی کا ورلڈکپ تیاریوں کیلئے 4بڑی ٹیموں سے رابطہ

14 جون ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے لئے 4 بڑی ٹیموں کے بورڈز سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ سے رابطے شروع کر دیے ہیں جبکہ اگست میں پاکستان کا دورہ کرنے اور دو طرفہ یا سہ ملکی سیریز میں شرکت کی دعوت دی ہے۔