فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کا دورہ نہیں کرینگے

14 جون ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کی 2ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ بابر اعظم کی قیادت میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔اطلاعات ہیں کہ ٹیسٹ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔23سالہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر اس وقت انگلینڈ میں موجود ناٹنگھم شائر کے لئے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ایکشن میں ہیں۔