اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) مالی سال 2023 کے دوران جولائی تا مارچ 2023 کے دوران آئی ٹی کے شعبے میں ایک ارب72 کروڑ ڈالر ٹریڈ سرپلس رہا جوکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 16.7 فیصد رہا ہے، جولائی تا مارچ 2023 سیون سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس پنجاب اور سندھ میں بنائے گئے ۔ وزارت خزانہ اکنامک ایڈوائزر ونگ کے سربراہ ڈاکٹر امیتاز احمد کے مطابق سروسز کے شعبے میں آئی ٹی برآمدات کا حصہ سب سے زیادہ 35.1 فیصد رہا، جولائی تا مارچ مالی سال 2023 کے دوران پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس فیصل آباد، گجرات، جام شورو، کراچی، ملتان، پشاور راولپنڈی میں بنائے۔ IGNITE نے ایگریکلچر ٹیکنالوجی اور ایئرو سپیس سمیت دوسرے شعبوں کو فروغ دینے کیلئے 8 نیشنل انکوبیشن سنٹرز بنائے۔ نیشنل انکوبیشن سنٹر سے 1317 سٹارٹ اپس شروع کئے جس سے ایک لاکھ 26 ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ ان سنٹرز میں 15 ارب 43 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی اور مجموعی طور پر 9 ارب 13 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے ہوئے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 23 سو خواتین کو کاروباری ٹریننگ دے کر بااختیار بنایا گیا۔ جولائی تا دسمبر مالی سال 2023 کے دوران ٹیلی کمیونیکشن کی صنعت میں 632 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جولائی تا دسمبر مالی سال 2023 کے دوران ٹیلی کام انڈسٹری کے محصولات 137 ارب 70 کروڑ روپے رہے۔
لاہور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں چلڈرنز ہسپتال ڈائبٹیز ہیلپ لائن کا افتتاح...
لاہورمحکمہ اوقاف کے زیر اہتمام ایوان ِ اوقاف میں 40ویں صوبائی مقابلہ حفظ القرآن و حسن قرأت ہوئے ۔ سیکرٹری...
لاہورپاکستان چائنا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پنجاب فوڈ اتھارٹی حکومت پنجاب، محکمہ اطلاعات و ثقافت...
لاہورکوٹ میلارام لاہور پاکستان صدائے میو فورم کے زیر اہتمام 45جوڑیوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا ہے ۔...
لاہور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ میں کارکنوں کی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے...
اسلام آ باد دنیا کے 25ممالک میں جولائی تا دسمبر2024 چھ ماہ میں 30ملین ڈالر مالیت کے پاکستانی کینو کھائے گئے، سب...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دورہ امریکہ میں واشنگٹن پہنچنے پر اولین ملاقات امریکی انٹیلیجنس...
کراچیمغوی نوجوان مصطفیٰ کے قتل میں ملوث ملزم ارمغان کے گھر سے پولیس چھاپے کے دوران ہتھیاروں کے علاوہ 64 لیپ...