لاہور ماسٹر پلان برائے 2050 کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست پر کنسلٹنٹ طلب

14 جون ، 2023

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور کا ماسٹر پلان برائے 2050 کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست پر کنسلٹنٹ ایل ڈی اے اربن یونٹ کو 14جون کو طلب کرلیا، عدالتی حکم پر ماسٹر پلان پر نظر ثانی کرنے والے کنسلٹنٹس کی رپورٹ عدالت میں پیش کرائی گئی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ کے مطابق لاہور کا 2050 کےلئے بنایا گیا ماسٹر پلان قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر منظور کیا گیا، ماسٹر پلان کے نو مراحل میں سے صرف چار مراحل طے کرکے ایل ڈی اے نے خلاف قانون منظوری دی گئی