مستونگ ( نامہ نگار)ایپکا کے زیر اہتمام وفاق طرز پر بلوچستان کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 30 اور 35 فیصد اضافے کے لئے ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلی محکمہ تعلیم کے دفتر سے نکالی گئی جس میں اپیکا کے ضلعی قائدین اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایپکا کے ضلعی صدر حاجی غلام علی محمد شہی‘ ڈی سی آفس کے سپرنٹنڈنٹ حاجی عبدالجبار درانی بابو صدیق شاہوانی اقبال مشوانی حاجی اعجاز کاکڑ عطااللہ بلوچ اور دیگر نے ریلی کی قیادت کی بعد ازاں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر کیا گیا جس سے ضلعی صدر حاجی غلام علی محمد شہی حاجی عبدالجبار درانی اقبال مشوانی اعجاز کاکڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہ صوبائی حکومت نے وفاق طرز پر تنخواہوں میں 30 اور 35 فیصد اضافہ نہیں کیا تو صوبہ بھر کے ملازمین شدید احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ ہاؤس رینٹ الاونس، کنوینس الاونس اور میڈیکل الاونس کو ریوائز کرنا تھا مگر وفاق نے 30 اور 35 فیصد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اس کے باوجود بلوچستان حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے گزشتہ سال بھی صوبائی حکومت نے ڈی آر اے الاؤنس کی مد میں 10 فیصد کی ادائیگی نہیں کی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی اپنے سیکرٹریٹ و اسمبلی ملازمین کو 100 فیصد الاونس دیا مگر دیگر ملازمین کو محروم رکھا گیا جبکہ وزیراعلی سیکرٹریٹ اور اسمبلی ملازمین کی تنخواہیں صوبے کے دیگر ملازمین کے تنخواہوں سے 100 فیصد زیادہ ہیں یہ دہرا معیار کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق طرز پر اضافہ نہیں کیا تو صوبہ بھر کے ملازمین احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔
کوئٹہ والدین کمیٹی کے چیئرمین حاجی رضا محمد جتک نے کہاہے کہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لوہڑ کاریز میں اساتذہ کی...
کوئٹہ پنجگور میں مسلح افراد کا کسٹمز کی چیک پوسٹ پر حملہ ،گاڑی نذر آتش کردی ۔ پولیس حکام کے مطابق پنجگور میں...
ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد میں سٹی پولیس تھانے کی حدود سول اسپتال روڈ پر اے سی فریج کی دکان میں أگ لگنے سے...
کوئٹہ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کرتب دکھانے والے کی وائرل ویڈیو کانوٹس لیتے ہوئے...
ہرنائی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے صدر ملک منظور ترین، سینئر نائب صدر عصمت اللہ ترین، چیئرمین...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندہ سرکاری محکموں سمیت تمام نادہندہ گھریلو اور کمرشل صارفین...
کوئٹہجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام بدل دو نظام مہم کے تحت آج شام 4 بجے باچا خان چوک پر ممبر سازی کے...
کوئٹہ بڑیچ قومی جرگہ کے معتبرین ودود جمال بڑیچ ، سردار عبدالغیاث بڑیج ، سردار حبیب بڑیچ ، ولی بڑیچ ، حاجی سرور...