بیلہ ( نامہ نگار ) جماعت اسلامی پاکستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نالائق اپوزیشن کے ساتھ تاریخ کی بدترین حکومت قائم ہے کرپشن اور کمیشن کا بازار گرم ہے نوجوان لاپتہ ہو رہے ہیں ، وزراء ملازمتیں فروخت کرنے میں ملوث ہیں صوبے کے عوام کو کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں ، غربت عام اور روزگار ناپید ہے عوام کے حقوق پر مسلسل ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جام کمال خان حکومت میں اپوزیشن چیختی رہتی کہ ناکام ترین حکومت قائم ہے جیسے ہی بزنجو حکومت آئی تو انہیں سانپ سونگھ گیا اس لئے خاموش ہوگئے کہ انہیں پی ایس ڈی پی میں حصہ مل گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو خیرات نہیں اس کا حق چاہئے ، ٹرالر مافیا کو لگام دیا جائے لوگوں کے لئے تعلیم و صحت اور روزگار جیسی بنیادی سہولتیں عام کی جائیں بلوچستان کے گوادر کو ماتھے کا جھومر کہا جاتا ہے مگر سی پیک میں سب سے زیادہ بلوچستان ہی کو نظر انداز کیا گیا ہے جس سے وفاق کی بدنیتی اور بلوچستان دشمنی عیاں ہے سی پیک سے لاہور میں موٹروے وغیرہ جیسے منصوبے بنتے ہیں مگر بلوچستان کے مقدر میں لاشیں ہیں مولانا نے کہا کہ بلوچستان کو کالونی نہیں بلکہ ملک کا ایک صوبہ سمجھا جائے ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں اور برابر کے حقوق رکھتے ہیں ہمیں بھی جینے اور بولنے کا حق دیا جائے اسی خاطر صوبے میں حق دو تحریک کا آغاز کیا ہے انہوں نے کہا کہ قید و بند کی صعوبتیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں یہ جدوجہد حقوق کے حصول تک جاری رہے گی قبل ازیں بیلہ پہنچنے پر جماعت اسلامی لسبیلہ کے ضلعی امیر مولوی عبدالمالک رونجھو و کارکنوں نے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا استقبال کیا۔
کوئٹہ والدین کمیٹی کے چیئرمین حاجی رضا محمد جتک نے کہاہے کہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لوہڑ کاریز میں اساتذہ کی...
کوئٹہ پنجگور میں مسلح افراد کا کسٹمز کی چیک پوسٹ پر حملہ ،گاڑی نذر آتش کردی ۔ پولیس حکام کے مطابق پنجگور میں...
ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد میں سٹی پولیس تھانے کی حدود سول اسپتال روڈ پر اے سی فریج کی دکان میں أگ لگنے سے...
کوئٹہ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کرتب دکھانے والے کی وائرل ویڈیو کانوٹس لیتے ہوئے...
ہرنائی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے صدر ملک منظور ترین، سینئر نائب صدر عصمت اللہ ترین، چیئرمین...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندہ سرکاری محکموں سمیت تمام نادہندہ گھریلو اور کمرشل صارفین...
کوئٹہجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام بدل دو نظام مہم کے تحت آج شام 4 بجے باچا خان چوک پر ممبر سازی کے...
کوئٹہ بڑیچ قومی جرگہ کے معتبرین ودود جمال بڑیچ ، سردار عبدالغیاث بڑیج ، سردار حبیب بڑیچ ، ولی بڑیچ ، حاجی سرور...