ہرنائی (نامہ نگار) ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان 22 میل سے تنگی ور پانچ ندی تک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اسی طرح ہرنائی کوئٹہ شاہراہ چپررفٹ کی پہاڑی، مانگی ندی، زردآلو، کھوسٹ، شاہرگ، ناکس تک بارشوں اور ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے بعض مقامات پر تو شاہراہ کا نام و نشان بھی نہیں ہے زردآلو کے مقام پر ایک بہت بڑے رابطہ پل کا آدھا حصہ سیلاب میں بہہ گیا ہے لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک پل کی تعمیر ومرمت کاکام نہیں ہوا ہے شاہراہوں کی خستہ حالی بڑا مسئلہ ہے بارشوں اور سیلاب کے دوران ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ کٹ جاتا ہےعوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے 28 اپریل2021 کو سابق وزیراعظم عمران خان نے این ایچ اے کی زیرنگرانی ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی پنجاب شاہراہوں کی تعمیر کےکام کا افتتاح کیا کمپنی نے کام شروع کیا مگر کمپنی کے لیبر کیمپ پر نامعلوم افراد نے حملے کرکے کمپنی کی مشنری کو نذرآتش کیا جس کے بعد تعمیراتی کمپنی نے کام روک دیا جس سے شاہراہیں مزید بگڑگئی ہیں ان دونوں شاہراہوں سفر کرنا کسی عذاب سے کم نہیں ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراہوں کا تعمیراتی کام جلدشروع کیاجائے۔
کوئٹہ والدین کمیٹی کے چیئرمین حاجی رضا محمد جتک نے کہاہے کہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لوہڑ کاریز میں اساتذہ کی...
کوئٹہ پنجگور میں مسلح افراد کا کسٹمز کی چیک پوسٹ پر حملہ ،گاڑی نذر آتش کردی ۔ پولیس حکام کے مطابق پنجگور میں...
ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد میں سٹی پولیس تھانے کی حدود سول اسپتال روڈ پر اے سی فریج کی دکان میں أگ لگنے سے...
کوئٹہ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کرتب دکھانے والے کی وائرل ویڈیو کانوٹس لیتے ہوئے...
ہرنائی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے صدر ملک منظور ترین، سینئر نائب صدر عصمت اللہ ترین، چیئرمین...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندہ سرکاری محکموں سمیت تمام نادہندہ گھریلو اور کمرشل صارفین...
کوئٹہجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام بدل دو نظام مہم کے تحت آج شام 4 بجے باچا خان چوک پر ممبر سازی کے...
کوئٹہ بڑیچ قومی جرگہ کے معتبرین ودود جمال بڑیچ ، سردار عبدالغیاث بڑیج ، سردار حبیب بڑیچ ، ولی بڑیچ ، حاجی سرور...