ہرنائی: ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد اضافہ کیا جائے، پیرا میڈیکل اسٹاف

17 جون ، 2023

ہرنائی( نامہ نگار) آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں 17.5 فیصد اضافہ کیاجائے بقایا جات 10 فیصد ڈی آر اے کا اعلان کیا جائے اگر صوبائی بجٹ میں ملازمین کو نظرانداز کیاگیاتو اسمبلی ہال کے سامنے موجود تمام ملازمین پرامن احتجاج سمیت دھرنا دینگے۔