کابل (آئی این پی) افغانستان کے نائب وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے کہاہے کہ افغانستان کی فضائی حدود اب بھی امریکا کے قبضے میں ہے، امریکی طیاروں کی پروازیں دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، امریکی حکام سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا ، افغان چینل کو انٹرویو میں طالبان حکومت کے نائب وزیر دفاع اور طالبان تحریک کے بانی ملا عمر مجاہد کے بیٹے محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ مخلوط حکومت کے نام پر غیر ملکی مداخلت کو قبول نہیں کیا جا سکتا،افغانستان کی فضائی حدود میں امریکی طیاروں کی موجودگی کے سوال پر افغان نائب وزیردفاع کا کہنا تھا کہ یہ فضائی حدود کی خلاف ورزی ہے۔ فضائی حدود پراب بھی امریکا کا قبضہ ہے۔پہلے بھی اس کی وضاحت کرچکا ہوں اور اب نہیں چاہتا کہ کشیدگی ہو اور دوسرے ممالک سے ہمارے تعلقات خراب ہوں،مولوی محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ افغان فضائی حدود میں امریکی طیاروں کی پروازیں دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی حکام کو یہ پروازیں روکنے کو کہا تھا،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بشمول ہمسایہ ممالک چاہتے ہیں کہ طالبان ایک ایسی حکومت بنائیں جو عوام کی نمائندگی کرے تاہم طالبان حکومت میں ہر قوم کے لوگ ہیں۔ اگر ہمیں وقت دیا گیا اور طالبان حکومت جاری رہی تو یقین ہے کہ حکومت میں تنوع آئے گا اور اہم عہدوں پر پیشہ ورانہ لوگوں کو تعینات کیا جائے گا۔
کراچی سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فوجی اڈ وں کی تعمیر تیز کردی ،، رفح، خان یونس،...
تہران ایران نے دارالحکومت کےدو مرکزی ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر کے 10 مزید...
واشنگٹن – بڑی کم لاگت والی ایئر لائنز کے سی ای اوز آج منگل کو امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی سے ملاقات...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت کے دوران وال اسٹریٹ اور عالمی مارکیٹوں میں ایک انتہائی...
کراچیگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام زیتون اشرف آئی ٹی پارک...
کراچی مصنوعی ذہانت کی جنگی حکمت عملی پر نئی بحث،"ٹیکنو فاشزم" کا الزامامریکی دفاعی و انٹیلی جنس سافٹ وئیر...
ریو ڈی جنیرو، برازیل فوسل فیولز سے نجات کیوں مشکل؟ معیشتسیاست اور لابنگ بڑی رکاوٹیں، عالمی وعدوں اور...
اوٹاوا کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکاکے ساتھ قریبی تعلقات، جو کبھی طاقت سمجھے جاتے تھے،...