ریٹیلرز آئٹم چیک کرنے کااختیار کسٹم حکام کو دیا تو احتجاج کرینگے،تنظیم تاجران پاکستان

17 جون ، 2023

راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی) تاجربرادری نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ریٹیلرز آئٹمز کو چیک کرنے کااختیار کسٹم حکام کے سپرد کیے جانے کی تجویز پرشدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے خبردار کیاکہ بزنس کمیونٹی پہلے ہی دباو کاشکارہے،اگرہمارے لئے آسانیاں پیداکرنے کے بجائے مشکلات میں اضافہ کرنے کی ٹھان لی گئی ہے، تواس کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری متحد ہوکرشدید مزاحمت،احتجاج اورہر طرح کاقانونی آپشن ستعمال کرے گی،نتائج کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔ پاکستان کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین و ڈویژنل صدر مرکزی تنظیم تاجران راولپنڈی ڈویژن زاہد بختاوری،شرجیل میر،شیخ محمدصدیق،چوہدری محمد اقبال،سراج الدین اورخواجہ اسد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ کسٹم حکام کو بندرگاہوں اورنقل وحمل کے دوران در آمدی اشیاءکی جانچ پڑتال کرنے تک محدود رکھا جائے۔