اسلام آباد( نیوز رپورٹر)اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر بابر بھٹی نے بجٹ کو کاروبار دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ معاشی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، بجٹ میں اوورسیز کیلئے مراعات دینے اور تعمیراتی انڈسٹری پر ٹیکس نا لگانے پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کا مشکور ہے. موجودہ معاشی حالات میں زرمبادلہ ذخائر میں بہتری کیلئے ڈالر کی اشد ضرورت ہے ایسے میں موجودہ بجٹ میں دی گئی ڈالر ایمنسٹی سے معیشت اور زرمبادلہ ذخائر کو بہت فائدہ ہوگا ہمارا مطالبہ ہے کہ بجٹ منظور ہونے سے پہلے حکومت 7e شق کا بھی خاتمہ کرے. نائب صدر و سی ای او سول نیسٹ بابر بھٹی نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں موجودہ بجٹ خوش آئند ہےرئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس نا لگا کر حکومت نے ہمارے مطالبات پر عمل کیا ہے جس پر ہم مشکور ہیں۔ایک لاکھ ڈالر ترسیلات زر بھیجنے والوں کو ٹیکس چھوٹ اور مراعات مثبت فیصلہ ہے جس کے بہترین نتائج نکلیں گے اور زردمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو گا. ہمارا مطالبہ ہے کہ ایل سیز کھولی جائیں تاکہ صنعتیں جو خام مال نا ہو نے کی وجہ سے بند ہونے جارہی ہیں۔
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشن میں 5مشکوک افراد،29 گاڑیوں اور9موٹر سائیکلوں کو...
راولپنڈی ایس پی صدر انعم شیر نے گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کردیں ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر...
راولپنڈی راولپنڈی کے معروف نجی میرج ہال پر عائد 14 کروڑ 75 لاکھ روپے کے سیلز ٹیکس کا حکمنامہ منسوخ...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، ایران پر عائد معاشی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے ضلعی عدلیہ کے ججز کی روٹیشن کا مطالبہ دہراتے...
کراچی جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ملکیت“ کا ہفتہ 9 مئی سے ”جیوٹی وی“ پر آغاز...
لاہور پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، حساس اضلاع کیلئے خصوصی حکمت عملی منظور۔اسپیشل برانچ،سی...