سندر :بدچلنی کاشبہ ، چھری کے وار کرکے بیوی قتل کردی

17 جون ، 2023

چوہنگ ،لاہور(نامہ نگار ،کرائم رپورٹرسے) سندر کے علاقہ میں شوہر نے بدچلنی کے شبہ میں 30 سالہ بیوی کو چھر ی کے وار کرکے قتل کردیا ،ملزم عبدالغفار کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کا کردار ٹھیک نہیں، دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا شوہر نے ارم بی بی پرچھری سے حملہ کردیا۔ سندر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے لاہور منتقل کردی۔