ریلوے ملازمین کے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرے

17 جون ، 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر )ریلوے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنےکےخلاف احتجاجی مظاہرے کیے، لاہور ڈویژن کے ملازمین نے ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام ڈیزل شیڈ میں احتجاج کیا اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ ریلوے ملازمین تاحال گزشتہ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے سے پریشانی کا شکار ہیں ۔عید الاضحی میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں ،صدر پریم یونین لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد ،سیکرٹری خضر حیات بیگ،سینئر نائب صدر محمد جمیل ملک اور آرگنائزر حاجی عزیز مدنی نے وزیر ریلوے سعد رفیق اور سی ای او ریلوے ارشد سلام خٹک سے اپیل کی ہے کہ وہ ملازمین کو مئی کی تنخواہ دلوائیں ،یاد رہے کہ یہ ایڈوانس نہیں بلکہ مقررہ تاریخوں پر ملنے والی تنخواہیں تھی جو اب تک نہیں مل سکی ہیں ۔