جاپانی زبان کونصاب کاحصہ بنانے کی سفارش کرینگے،ڈاکٹرشاہدمنیر

17 جون ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان جاپان سوشو اکنامک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاپانی زبان فروغ کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب ہوئی ۔پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرنے کہا کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن جاپانی زبان کو نصاب کا حصہ بنانے کی حکومت کو سفارش کرے گا ۔