ن لیگ کی انتخابی تیاریاں تیز، تنظیموں کومنظم کرنے کی ہدایت

17 جون ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کی تنظیم نے انتخابات کی تیاریاں مزید تیز کردیں، اورعوام سے رابطے بھی بڑھا دیے،ملک سیف الملوک کھوکھر نے لاہور کے تمام صوبائی حلقوں کے کوآرڈینیٹرز کو فوری طور پر تنظیموں کو منظم کرنے کی ہدایت کردی ۔ سید توصیف شاہ، غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز ،رمضان صدیق بھٹی اور صبغت اللہ سلطان سعدیہ تیمور ۔عنیزہ فاطمہ سمیت دیگر نےوزیر اعظم میاں شہباز شریف کو پارٹی کا صدراورمریم نواز کو چیف آرگنائزر منتخب ہوئے پر مبارکباد دی ہے ۔