محرم کے بغیر عورت کو طویل سفر کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،ہشام الہیٰ ظہیر

17 جون ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامی نظریاتی کونسل کو اپنا فیصلہ فی الفور واپس لینا چاہئے ۔محرم کے بغیرعورت کو اتنے طویل عرصے کے سفر کی اجازت نہیں ہے۔ دریں اثناء علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے وکلاء ونگ کی 30 رُکنی سپریم کونسل کا اعلان کیاجس کا چیئر مین حافظ عبید الرحمن کو مقرر کیا۔ ڈاکٹر خالد امین کو ڈاکٹر ایسو ایسی ایشن اینڈ میڈیکل کا چیئر مین مقرر کیا۔