اینٹی بائیوٹکس کے درست استعمال کیلئے پراجیکٹ شروع کیاجائیگا،ڈاکٹرجمال ناصر

17 جون ، 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) نگراں وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے پنجاب کے منتخب اضلاع کے دیہی مراکز صحت میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا درست استعمال کرنے کے لئے پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے ۔ اینٹی بائیوٹک کے بار بار استعمال سے بیماری کے جراثیموں پر ان کے اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔