چیئرمین سینیٹ، اپوزیشن لیڈر سمیت ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور

17 جون ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ ،ڈپٹی چیئرمین ،اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان سمیت اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ۔جمعہ کے روز سینیٹر کہدہ بابر نے ایوان بالا کے چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین ،اپوزیشن لیڈر، قائد ایوان اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اورالاؤنسز میں اضافے کے حوالے سے تین ترمیمی بل پیش کئے، ایوان نے شق وارمنظوری دیدی،کہدہ بابر نے کہاکہ اس بل کا ہماری تنخواہوں اور مراعات سے کوئی فرق نہیں آرہا ،ان بلز کی منظوری سے ملکی خزانے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،چیئرمین سینیٹ نے ایوان سے شق وار منظوری لینے کے بعد متفقہ طور پر تینوں ترمیمی بلز کو منظور کر لیا۔