اسلام آباد(جنگ نیوز)ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.20فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.96 فیصد کی ریکارڈکی گئی ہے۔19اشیاء مہنگی،12سستی،20مستحکم رہیں، آلو، ٹماٹر، لہسن، دودھ، دہی، آٹا، اور ٹوٹا چاول مہنگے ہوئے، LPG ، انڈے،چکن،گھی ،دال چنا، پیاز کی قیمتیں کم ہوئیں،ملک میں 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ آمدن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 36.51فی صد رہی ہے جبکہ حالیہ ہفتے ملک میں19اشیائے ضروریہ مہنگی ،12سستی ہوئیں جبکہ 20کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو، ٹماٹر، لہسن، دال ماش، چینی، کپڑے دھونے کا صابن، بیف، مٹن، کھلا دودھ، دہی، گڑ، آٹا، نمک اور ٹوٹا چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی19شیاء مہنگی ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ایل پی جی، دال مونگ، دال مسور، دال چنا، انڈے، پیاز، چکن اور کھانے پکانے کے تیل سمیت بارہ کی قیمتوں میں کمی آئی اور20ا شیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں 4.24فیصد،گڑ2.42فیصد،آٹا1.79فیصد،دہی 1.59فیصد،دال ماش1.25فیصد،لہسن1.15 فیصد،کھلا دودھ کی قیمتوں میں1.08 فیصد اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں4.14 فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں0.42 فیصد پیازکی قیمتوں میں 7.56 فیصد، انڈے کی قیمتوں میں4.86 فیصد، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں1.36 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 2.04 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں1.46 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.75 فیصد کمی ہوئی۔
اسلام آباد وزارتِ خزانہ نے سول حکومت کے اخراجات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
اسلام آبادآرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...
کراچی ایرانی وزیر خارجہ کا برکس ممالک سے امریکہ اور اسرائیل کی مذمت کا مطالبہ، امریکی اتحادی متحدہ عرب...
اسلام آبادپاکستان نے چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کا تاریخی اجراءکر دیا، 25کروڑ ڈالر...
اسلام آ باد کس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
اسلام آباد سپریم جوڈیشل کونسل پاکستان نے ادارہ جاتی احتساب اور شفافیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنے بعض...
بیجنگ امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا انہوں...