لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی دور میں اہم ترین عہدوں پر تعینات 4افسران کے ملک سے ممکنہ طور فرار پر کے پیش نظر ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احمد عزیز تارڑ، سابق رجسٹرار کوآپریٹوزو ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم، سابق سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ مسز صالحہ سعیداور سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے۔ دستاویزات کے مطابق مذکورہ افسران کے خلاف تھانہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ہیڈکوارٹرمیں مقدمہ نمبر 11/2023درج ہے۔ محکمہ انٹی کرپشن کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ان چاروں افسران نے مبینہ طور پر دیگر ملزمان سے مل کرپشن کی ہے۔ ان ملزمان کے بارے قوی امکان ہے کہ یہ تحقیقاتی کاروائی میں شامل ہوئے بغیر ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران کے نام فوری طور پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد کو بھجوائے جائیں تاکہ یہ شامل تفتیش ہوئے بغیر ملک سے فرار نہ ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق احمد عزیز تارڑ اس وقت گریڈ 21میں ترقی کے لئے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں نیشنل مینجمنٹ کورس (این ایم سی) کر رہے ہیں۔ صالحہ سعید او ایس ڈی ہیں جبکہ عثمان معظم اور سہیل خواجہ دوسرے صوبوں میں تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دور میں ان کا شمار طاقتور افسران میں شمار ہوتا تھا۔
اسلام آباد وزارتِ خزانہ نے سول حکومت کے اخراجات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
اسلام آبادآرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...
کراچی ایرانی وزیر خارجہ کا برکس ممالک سے امریکہ اور اسرائیل کی مذمت کا مطالبہ، امریکی اتحادی متحدہ عرب...
اسلام آبادپاکستان نے چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کا تاریخی اجراءکر دیا، 25کروڑ ڈالر...
اسلام آ باد کس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
اسلام آباد سپریم جوڈیشل کونسل پاکستان نے ادارہ جاتی احتساب اور شفافیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنے بعض...
بیجنگ امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا انہوں...