موٹر وے زیادتی کیس: انسپکٹر کی گرفتاری ، ایس پی ، ڈی ایس پی کی معطلی کے 2 رو ز بعد خاتون مکر گئی

17 جون ، 2023

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) موٹر وے انسپکٹر کی خاتون کے ساتھ گاڑی میں زیادتی کا مقدمہ نیا رخ اختیار کرگیا، علاقہ مجسٹریٹ ڈسکہ پرویز اقبال کی عدالت میں مبینہ زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں اچھرہ لاہور کی مدعیہ لیبا بشیر نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ مذکورہ خاتون نے دو روز قبل انسپکٹر موٹر وے عمران پر الزام لگایا تھا کہ اس نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے جس پر انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا گیاتھا اور آئی جی موٹر وے نے ایس پی عبد الرزاق، ڈی ایس پی اشفاق اور انسپکٹر عمران کو بھی معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دیا تھا۔