کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کے پی میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے برآمد ہونے والی گاڑیاں حکومت کی ہیں چیئرمین تحریک انصاف اب کبھی ملکی سیاست میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے،وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں ورلڈ کلاس ریفائنری کا دس ہزار ملین ڈالرز کا معاہدہ کر کے جائیں گے، روسی تیل کا فائدہ نہ ہونے کا کہنے والے پچھلی حکومت میں اس کے دعویدار کیوں تھے؟، روسی تیل سستا نہیں تھا تو سابق وزیراعظم لانے کے اعلانات کیوں کررہے تھے،سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کیلئے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، فوجی عدالتوں سے لوگوں کو سزائیں ملیں گی جو بہت حوصلہ شکن ہوں گی، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف اب کبھی ملکی سیاست میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے، اعظم خان کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،اعظم خان کے حوالے سے درخواست پر انکوائری کا عمل کیا جائے گا، دیکھا جائے گا کہ اعظم خان لاپتہ ہوئے ہیں یا خود ہی کسی جگہ موجود ہیں،اعظم خان کے اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی جگہ کی نشاندہی نہیں کی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کے پی میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے برآمد ہونے والی گاڑیاں حکومت کی ہیں، چیف سیکرٹری نے مجھے ذمہ داری سے بتایا کہ یہ گاڑیاں حکومت کی ہیں، انہیں متعدد بار حکومت کی گاڑیاں واپس کرنے کیلئے کہا گیا لیکن یہ واپس نہیں کررہے تھے، یہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ذاتی گاڑیاں تھیں تو ریکارڈ پیش کریں، پی ٹی آئی رہنما ان گاڑیوں کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کرسکیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کو جیل میں تمام میڈیکل سہولتیں حاصل ہیں ، ضرور محسوس ہوئی تو پرویز الٰہی کا اسپتال لے جاکر مکمل چیک اپ ہوگا، ڈاکٹرز نے پرویز الٰہی کو تندرست قرار دیا انہیں واپس جیل لے جایا گیا، حوالات یا جیل میں کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو اسے اسپتال منتقل کرنا روٹین کی بات ہوتی ہے، پرویز الٰہی سے جیل میں برا سلوک نہیں ہورہا انہیں تمام حقوق حاصل ہیں، پی ٹی آئی نے پہلے خواتین سے متعلق غلط پروپیگنڈا کیا،جیل میں قید خواتین نے خود بیان دیا کہ ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی فتنہ ہے جس نے ملک کی سیاست کو گندا کردیا، یہ شخص ملک کی سیاست میں نفرت، بدتمیزی اور بدتہذیبی لے کر آیا، چیئرمین پی ٹی آئی کا جو عروج آنا تھا وہ 8مئی تک آچکا ہے، 9مئی کے بعد کو اس کا ووٹ بینک بڑھنا اس کی خام خیالی ہے، یہ شخص عوام کے سامنے ایکسپوژ ہوچکا ہے۔
اسلام آباد وزارتِ خزانہ نے سول حکومت کے اخراجات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
اسلام آبادآرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...
کراچی ایرانی وزیر خارجہ کا برکس ممالک سے امریکہ اور اسرائیل کی مذمت کا مطالبہ، امریکی اتحادی متحدہ عرب...
اسلام آبادپاکستان نے چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کا تاریخی اجراءکر دیا، 25کروڑ ڈالر...
اسلام آ باد کس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
اسلام آباد سپریم جوڈیشل کونسل پاکستان نے ادارہ جاتی احتساب اور شفافیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنے بعض...
بیجنگ امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا انہوں...