کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ، شہریوں کی پریشانی میں اضافہ،ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کارگو نہ آنے سے سسٹم میں گیس کم ہو گئی جس سے کراچی کے کئی علاقے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس پریشر کم ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے اکثر علاقوں میں صارفین گیس سے محروم ہیں اور پاور سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کردی گئی ہے۔