اسلام آ باد(پی پی آ ئی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بجٹ تقریر میں وائس چانسلرز کے حوالے سے ادا کئے گئے الفاظ پر معذرت کر لی جبکہ اسپیکر نے ایوان کی کارروائی سے یہ الفاظ حذف کرا دیئے۔ قومی اسمبلی میں جاری اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بجٹ تقریر کے دوران یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ڈکیت کہنے پر ایوان میں معذرت کرلی ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی وائس چانسلر کے بارے میں یہ لفظ استعمال کرنے پر معافی مانگتا ہوں، گزارش کرتا ہوں کہ اسمبلی کارروائی سے بھی اس جملے کو حذف کیا جائے۔ درس گاہوں اور اساتذہ کا میرے نزدیک بڑا احترام ہے، آج ملک میں کرپشن ایک روایت بن گئی ہے، درس گاہوں میں ہمارے اس ایوان سے زیادہ سیاست ہے۔
اسلام آباد وزارتِ خزانہ نے سول حکومت کے اخراجات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
اسلام آبادآرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...
کراچی ایرانی وزیر خارجہ کا برکس ممالک سے امریکہ اور اسرائیل کی مذمت کا مطالبہ، امریکی اتحادی متحدہ عرب...
اسلام آبادپاکستان نے چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کا تاریخی اجراءکر دیا، 25کروڑ ڈالر...
اسلام آ باد کس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
اسلام آباد سپریم جوڈیشل کونسل پاکستان نے ادارہ جاتی احتساب اور شفافیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنے بعض...
بیجنگ امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا انہوں...