سعودی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے

17 جون ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج ہفتے کے روز تہران کا دورہ کرینگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران ایرانی حکام سے ملاقات بھی متوقع ہیں۔ خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سفارتی دراڑ کو ختم کرنے اور یمن، شام اور لبنان سمیت علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی برسوں کی دشمنی کے بعد تعلقات کو بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔